فلمساز بونی کپورکی ہٹ فلم ”اوکاڈو“ کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاری

فلمساز بونی کپورکی ہٹ فلم ”اوکاڈو“ کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاری

ممبئی(این این آئی) فلمساز بونی کپور ساﺅتھ کی ہٹ فلم ”اوکاڈو“ کا ہندی ریمیک بنانے کی تیاری میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ تیور کے نام سے بنائے جانے والے ریمیک میں اپنے بیٹے ارجن کپور کو بطور ہیرو لیں گے جب کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اس فلم میں ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں۔کہانی کے مطابق ارجن کپور آگرہ کے رہائشی کبڈی کے چیمپئین کا کردار ادا کررہے ہیں جسے فلم کی ہیروئن سوناکشی سے محبت ہوجاتی ہے ۔فلم کی ہدایات امیت شرما دیں گے اور اس کی شوٹنگز آئندہ برس کے آغاز ہی میں شروع کردی جائیں گی ۔ اپنی اس فلم کے متعلق سوناکشی کا کہنا ہے میں ارجن کپور کو سونم ار ریحاکپور کے حوالے سے جانتی ہوں ۔میری خواہش تھی کہ اپنی نئی فلم میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ ہیروئن کا رول کروں جس کے ساتھ میں پہلے کبھی سینما اسکرین پر نظر نہیں آئی ہوں ، تیور سے میری یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے ۔ میں اس فلم سے اپنے لیے آگے بڑھنے کی مزید راہیں دیکھ رہی ہوں ۔تیور کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور میں اس کی شوٹنگز شروع ہونے کا بیتابی سے انتظار کررہی ہوں۔ارجن کپور کے ساتھ میری جوڑی شائقین کو پسند آئے گی ۔

دریں اثنا ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں شادی اپنی پسند سے کروں گی۔

مزید : کلچر