جیک ریان سیریزکی پانچویں فلم17جنوری کو ریلیز ہو گی

جیک ریان سیریزکی پانچویں فلم17جنوری کو ریلیز ہو گی

نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ کی کامیاب ترین جیک ریان سیریزکی پانچویں فلم ریلیز کیلئے تیار ہے، اسی سلسلے میں کرس پائن اور کیون کوسٹنر کی ایکشن تھرلر فلم”جیک ریان:شیڈو ریکروٹ“کا نیا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔80ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم پیراماو¿نٹ پکچرز کے تحت17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ٹام کلینسی کے ناول سے ماخوذ جیک ریان سلسلے کی یہ نئی فلم اس فرنچائز کی ریبوٹ ہے جو ناول کے بجائے حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ہدایتکار کینتھ برناگھ کی اس فلم کا اسکرین پلے ایڈم کوزیڈ اور ڈیوڈ کوئپ نے تحریر کیا ہے جس میں جہاں کرس پائن(جیک ریان سی آئی اے ایجنٹ )اور کیون کوسٹنر ا±نکے ٹرینر(ولیم ہارپر)کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں وہیں کیرا نائٹلی(کیتھی ریان)،ڈیوڈ پیمراور کینتھ برناگھ(ولن وکٹر شیریون)بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔لورنزو ڈی بوناویچورا اور میس نیوفلڈ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ/تجزیہ کار جیک ریان کے گرد گھوم رہی ہے جوامریکی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے بنائے گئے روسی تنظیم کے دہشتگرد منصوبے کی معلومات ملنے پر ا±سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید : کلچر