لائیوسٹاک افسران کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ سے کارکردگی بڑھے گی

لائیوسٹاک افسران کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ سے کارکردگی بڑھے گی

لاہور(پ ر)لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ملک میںحیوانی لحمیات کی فراہمی،غربت میں کمی اورملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اہم کر دار اداکررہاہے لیکن فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کی جدیدخطوط پراستواتربیت سے کارکردگی میں انقلابی اضافہ ہوسکتاہے۔ اس ضمن میںچوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی ہدایت پرڈاکٹرمحمداشرف پی ایس او نے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق دورحاضر کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے ضلع شیخوپورہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام کیا جس میں ای ڈی او ایگریکلچر،ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران اور ضلع بھر کے 60ویٹرنری ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اس ایک روزہ ورکشاپ میں افسران میںلیڈرشپ کوالٹی سٹریٹیجک پلاننگ ماڈل اورسسٹین ایبل لائیوسٹاک اپروچ ک موضوعات پر جامع تربیت دی گئی۔ڈاکٹرمحمداشرف پی ایس او اوردیگرماہرین نے پراجیکٹ پلاننگ اورکمیونیکیشن سکلز بارے پریکٹیکل سرگرمیوں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال اورمرغبان حضرات کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات بنائے جائیں تاکہ انہیں درپیش مسائل کاسائنٹیفک حل نکالاجائے۔ تمام شرکاءنے چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی اس کاوش کوسراہا اورخواہش کی کہ ٹریننگ کایہ سلسلہ جاری رہناچاہئے۔ اس موقع پرڈاکٹرمحمداشرف پی ایس او نے کہاکہ چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی ہدایات کومدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں تربیتی ورکشاپس کاانعقاد کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تربیت حاصل کرنے والے افسران اپنی پریکٹیکل زندگی میں ٹریننگ سے حاصل کردہ نتائج کوبہترسے بہتر لائیوسٹاک سروسز کی فراہمی کے لیے استعمال کریں۔

مزید : کلچر