نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 137 واں اجلاس

نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 137 واں اجلاس

لاہور(پ ر) نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 137 ویں اجلاس میں بورڈ کونیسپاک کی زیرنگرانی جاری منصوبوں پر بریفننگ دی گئی جن میں 6600 میگاواٹ پاکستان پاورپارک گڈانی کا منصوبہ بھی شامل تھا۔ بورڈ نے گزشتہ 136 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری کے ساتھ ساتھ نیسپاک کے سال 2013-2014 کے 5.8 ارب روپے کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ بورڈ نے مختلف اہم منصوبوں پر نیسپاک کی خدمات کو سراہا اور اچھی کارکردگی جاری رکھنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ نیسپاک کے متعلق مختلف مالیاتی اور انتظامی امورپر بات چیت اور انھیں حتمی شکل دی گئی۔ یہ اجلاس سیکریٹری وزارت پانی اور بجلی اور نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت نیسپاک لاہورہیڈ آفس میں منعقد ہوا تھا۔دیگرافسران میں نیسپاک کے مینیجنگ ڈائریکٹرامجد اے خان، وزارت امور خارجہ کے خصوصی سیکریٹری مراد علی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ پنجاب کے چیئرمین محمدعرفان الہی، وزارت پانی و بجلی کے ایڈیشنل سیکریٹری اعجاز علی خان اور حسنین کوٹکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد ایوب شیخ شامل تھے۔

مزید : کلچر