راولپنڈی چیمبرکاایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں اربوں روپے کے گھپلے پر تحفظات کا اظہار

راولپنڈی چیمبرکاایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں اربوں روپے کے گھپلے پر تحفظات کا ...

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں اربوں روپے کے گھپلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری سے ٹیکس کی صورت میں حاصل کی گئی رقم جس کا مقصد برآمدات میں فروغ کے لئے اقدامات اٹھانا تھا کو اس طرح اڑانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ، کاروباری طبقہ پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا اور پھر اُس کو عوامی فلاح پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے بینک اکاﺅنٹ بھرنا بد عنوانی کی بد ترین مثال ہے، کرپشن خواہ گزشتہ ادوار میں ہو یا موجودہ دور میں اس کو سامنے لانا اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،راولپنڈی چیمبر حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس قسم کے فنڈز کو سیاسی مقاصد میں استعمال سے بچانے کے لئے اور حکومت کے اعلیٰ ایوانوں میں بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کیا جائے تا کہ صیحح معنوں میں برآمدات کی فروغ میں کردار ادا کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وگد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق گزشتہ حکومت کے اعلیٰ ترین عہدیداران اس گھناﺅنے فعل میں ملوث ہیں اور ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں تاہم بحثیت قوم ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ حکومت جسکا کام قومی وقار کی اور ملک کی سیاسی، جغرافیائی،نظریاتی اور معاشی سرحدوں کی حفاظت کر نا ہوتا ہے اگر وہ بھی بد عنوانی میں ملوث ہو تو پھر ملک کا انجام کیا ہو گا اس کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ڈاکٹر شمائل نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر اور ملک کی تمام کاروباری برادری نے گزشتہ دن ہونے والی چھٹی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ملک میںحکومتی سطح پر کرپشن کسی طور قبول نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے کاروباری برادری کا موقف ٹھوس انداز میں پہنچایا جائے گا۔

مزید : کلچر