کاشتکار ٹنل میں سبزیوں کی آبپاشی اورکھادکااستعمال بذریعہ ڈرپ اریگیشن کریں:زرعی ماہرین
سرگودھا(اے پی پی)ز رعی ما ہر ین نے ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے سبزیاںاگانے وا لے کا شت کا روں کو سفارس کی ہے کہ ٹنل کے ا ندر لگائی گئی سبزیوں کی آپیاشی اورکھادکااستعمال بذریعہ ڈرپ اریگیشن کریں۔ سپرے کرنے اورکھادڈالنے کے بعدٹنل کا منہ بندکریں تا کہ گیس پیداہوکرنقصان نہ پہنچائے دن کے وقت تقریبا9بجے صبح سے4بجے شام تک ٹنل کے اندرزیاد ہ نمی پیدانہ ہو جوکہ بیماریوں کا موجب بنتی ہے ،اگر ممکن ہو توٹنل میں ہواخارج کرنے وا لا پنکھا لگادیںتا کہ بے جا نمی کوخارج کیا جاسکے اوردرجہ حرارت مناسب رکھاجاسکے کوشش کریںکہ ٹنل میں درجہ حرارت 15سے30سینٹی گریڈ کے درمیان رہے بیلوں والی سبزیوںمیں نر اورماد ہ پھول الگ الگ ہوتے ہیں ۔اس لیے ان میں اخلاط نسل خودبخودنہیں ہوتالہذاکام ہاتھ سے کرناچا ہیے یہ عمل ٹنل کے پلاسٹک اتارنے تک جا ری رکھیں۔
پلاسٹک اتا ر نے کے بعد یہ کا م مکھیاں سر ا نجا م دیتی ہیں۔ کا شت کا ر پو دوں کی ترتیب کا نٹ چھانٹ اورگوڈی و غیر ہ کا بھی خیا ل رکھیں۔