وزےراعلی کا جاتی عمرہ مےں ترک وزےر اعظم کے اعزاز مےں ظہرانہ

وزےراعلی کا جاتی عمرہ مےں ترک وزےر اعظم کے اعزاز مےں ظہرانہ

لاہور( جنرل رپورٹر/سٹاف رپورٹر/سپیشل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ( جاتی عمرہ) رائے ونڈ میں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں دونوں ممالک کے حکمران خاندانوں کے افراد کے علاوہ کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا ترک وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی عمرہ ہیلی پیڈ پر پہنچے تو وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف‘ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے انکا استقبال کیا جہاں وزیراعظم پاکستان ترک وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں فارم ہاﺅس تک لائے اور بعد میں دوبارہ شہر واپس آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دورے پر آنے والے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ فارم ہاﺅس پر ظہرانہ دیا ۔ ظہرانے میں رجب طیب اردگان ان کی اہلیہ کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف ¾ وزےراعلی شہباز شریف ¾ بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز نے شرکت کی ۔ جاتی عمرہ پہنچنے پر نواز شریف اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے فارم ہاﺅس پہنچے جہاں سے ترک وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو جاتی عمرہ لائے ۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد وقت تک ملاقات ہوئی جس میں باہمی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ بعد ازاں دونوں وزرائے اعظم اکھٹے مال روڈ پر واقع پی سی ہوٹل میں دونوں ممالک کے تاجروں کی تقریب میں شرکت کےلئے آگئے ۔جاتی عمرہ سے شہر کےلئے بھی وزیراعظم نواز شریف نے گاڑی خود ڈرائیو کی ان کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر رجب طیب اردگان اور پچھلی نشست پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف بیٹھے جبکہ ترک وزیراعظم کی اہلیہ خاتون اول کلثوم نواز اور مریم نواز کے ہمراہ شہر کےلئے روانہ ہوئیں ۔

 ظہرانہ

مزید : صفحہ اول