وزیراعلیٰ نے پولےس شہدا کے لئے مالی امداد ایک کروڑ روپے کرنے کی منظوری دیدی
لاہور(پ ر)وزےراعلی محمد شہباز شرےف نے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران شہےد ہونے والے پولےس افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لےے رقم30 لاکھ روپے سے بڑھا کراےک کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں شہداءپیکج کے بڑھانے کے حوالے سے متعدد تجاویز دی گئیں جن میں امدادی رقم 30 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز بھی شامل تھی تاہم وزیراعلیٰ نے پولیس کے لئے شہداءپیکج کی امدادی رقم ایک کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان کااگرچہ کوئی نعم البدل نہےں ہوسکتااورامدادی رقم سے متاثرہ خاندان کا ہونے والا ناقابل تلافی نقصان تو پورا نہےں ہوسکتا لےکن پنجاب حکومت شہدا کے اہل خانہ کی دےکھ بھال کی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی ۔واضح رہے کہ قبل ازےں شہےد ہونے والے پولےس ملازمےن کے ورثاکو3لاکھ روپے امداد دی جاتی تھی جسے وزےراعلی محمد شہباز شرےف نے بڑھا کر30لاکھ روپے کردےا تھااوراب اس امدادی رقم مےں70لاکھ روپے کا اضافہ کےا گےا ہے جبکہ شہدا کے اہل خانہ کو گھر بھی دےا جائے گا۔