پاکستان سمیت دنیا بھرمےں کل کرسمس کا تہوار مناےا جا ئے گا

پاکستان سمیت دنیا بھرمےں کل کرسمس کا تہوار مناےا جا ئے گا

لاہور(وقائع نگار )پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کل کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائے گی ۔ اس دن کی مناسبت سے تمام چرچوں میں کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچوںکو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جہاں مسیحی برادری اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کی سرانجام دہی سمیت کرسمس کے دیگر امور سرانجام دینگے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور مسیحیوں کی عبادتگاہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ۔ذرائع کے مطابق ملک میںسکیورٹی کے حساس معاملات کے باعث مسیحیوں کی عبادتگاہوں کے احاطے میںبھی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اطراف میں گاڑیوں کی پارکننگ ممنوعہ قرار دی گئی ہے ۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کرسمس کے سلسلہ میں اپنے گھروں پر بھی چراغاں کیا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے کئی تنظیموں اتحاد بین المذاہب کے سلسلہ میں کیک کاٹےں گی اور عیسائی برادری سے یکجہتی کا اظہار کریں گی

کرسمس

مزید : صفحہ اول