پرویز مشرف کی ’راہ‘ روکنے والا بم برآمد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویزمشرف کے روٹ پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے قریب سے بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیاگیاہے جبکہ یہاں سے ملنے والے دو پستول قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس سے خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے اِسی راستے سے گزرناتھا اور روٹ سے سیکیورٹی فورسز کو پانچ کلووزنی بم اور دوپستول ملے ہیں جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیاگیا۔ بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر بم کوناکارہ بنادیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق بم شاپنگ بیگ میں رکھاگیاتھا۔بتایاگیاہے کہ بم اکٹیو نہیں تھا تاہم پستولوں کی میگزینیں گولیوں سے بھری تھیں ۔