پاکستان کیساتھ ایٹمی تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے: چین

پاکستان کیساتھ ایٹمی تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے: چین
پاکستان کیساتھ ایٹمی تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے ساتھ ایٹمی تعاون کو پرامن مقاصد اور عالمی ضابطوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق دوست ملک کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان یواچن ینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں پرامن مقاصد اور پاکستان عوام کے مفاد میں ہے۔ کراچی میں ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسطرح کا تعاون نہ صرف مکمل طورپر پرامن مقاصد کیلئے بلکہ عالمی ضابطوں کے مطابق اور ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے ( آئی اے ای اے) کے اصولوں کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قلت پرقابو پانے میں مدد دینا مقامی لوگوں کے مفاد میں ہے اور چین اپنی استطاعت کے مطابق اسے مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس ضمن میں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون ، ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے اصول پر مبنی ہے۔