ملتان میں دھند کی وجہ سے دوبسوں میں تصادم ، کنڈکٹرجاں بحق

ملتان میں دھند کی وجہ سے دوبسوں میں تصادم ، کنڈکٹرجاں بحق
ملتان میں دھند کی وجہ سے دوبسوں میں تصادم ، کنڈکٹرجاں بحق

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق وہاڑی روڈ اختر آباد کے قریب دھند اور تیز رفتاری کے باعث دو مسافربسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں دونوں بسوں کے ڈرائیور بس میں پھنس گئے جنہیں ایک گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا جبکہ ایک کنڈکٹر موقع پر دم توڑ گیا۔ مسافروں اور بس ڈرائیوروں سمیت پانچ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : ملتان