سی این جی سٹیشنز سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر

سی این جی سٹیشنز سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر
سی این جی سٹیشنز سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے پرانے شیڈول پر سی این جی سٹیشنز کھولنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 60سے زائد سی این جی سٹیشنز کے مالکان کی رٹ درخواست پر راولپنڈی ،اسلام آباد اور پوٹھو ہارریجن میں سی این جی سٹیشنز کوپرانے شیڈول کے مطا بق ہفتے میں تین دن گیس کی سپلائی بحال کرنے کا حکم دیا تھا تاہم حکومت نے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے حکومت کو سنے بغیر فیصلہ سنایا۔ سی این جی سٹیشنز کھولنے کے فیصلے سے گھریلو صارفین متاثر ہوں گے اور انہیں گیس کی قلت کا سامنا ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی این جی کی سٹیشنز کو گیس کی بحالی کیلئے عدالت کی طرف سے جاری حکم امتناعی معطل کیا جائے۔درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی آج کرینگے۔

مزید : بزنس