کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان

کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان
کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کر دیا۔ حیدر آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کراچی سے صوبے کے دیگر شہروں میں پھیل گئے ہیں، شہدائے کربلا کے چہلم کے بعد حیدر آباد میں کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹروں کے ہر کالے قانون کی حمایت کرنے والے سندھ کے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنماءخواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے بیان نے پیپلز پارٹی کے اصل عزائم کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی ریاستی طاقت کا استعمال کرکے بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں صوبائی حکومت پہلے ہی ایم کیو ایم کے خلاف بدترین ریاستی طاقت استعمال کر رہی ہے، رینجرز اور پولیس کے ذریعے متحدہ کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کی جا رہی ہیں،درجنوں کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔

مزید :

حیدرآباد -