راولپنڈی میں فائرنگ ، پانچ افراد زخمی ، مظاہرین کی پولیس سے ہاتھاپائی

راولپنڈی میں فائرنگ ، پانچ افراد زخمی ، مظاہرین کی پولیس سے ہاتھاپائی
راولپنڈی میں فائرنگ ، پانچ افراد زخمی ، مظاہرین کی پولیس سے ہاتھاپائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرودھائی کے علاقے میں فائرنگ سے پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں جس کے خلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین نے پولیس اہلکاروں اور املاک پر دھاوابول دیا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے راجا بازار جانے والی سڑک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس چوکی پر پتھراو¿ شروع کردیا جس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے ذریعے منتشر کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلئے ڈی ایچ کیو اور بے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے راجا بازار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ فوج اور رینجرز کے دستوں کا بھی گشت جاری ہے۔

مزید :

راولپنڈی -