مصر کے وزیراعظم نے ’ اخوان المسلمین‘ کو دہشتگرد قرار دے دیا

مصر کے وزیراعظم نے ’ اخوان المسلمین‘ کو دہشتگرد قرار دے دیا
مصر کے وزیراعظم نے ’ اخوان المسلمین‘ کو دہشتگرد قرار دے دیا

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے عبوری وزیراعظم ہضیم ببلوی نے معزول صدر محمد مرسی کی جماعت ’اخوان المسلمین ‘کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصر کے عبوری وزیر اعظم ہضیم ببلوی کے ترجمان شریف شوکی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار اخوان المسلمین کو ٹھہرایااور معزول صدر محمد مرسی کی اسلام پسند جماعت کو دہشت گرد نتظیم قرار دے دیا ہے جبکہ مصری عدالت پہلے ہی اخوان المسلمون کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر چکی ہے۔واضح رہے کہ منصورہ کے علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں دھماکے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس