کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فریقین کے بعدمنگل کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ کراچی کی بلدیاتی حلقہ بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013 ءکو ایم کیوایم، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی سمیت 10 سے زائد فریقین نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنچ کیا تھا۔تمام جماعتوں نے اپنی درخواستوں میں مو¿قف اختیار کیا تھاکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے ذریعے انتخابات سے قبل دھاندلی کی جارہی ہے ، پیپلزپارٹی نے سیاسی مقاصد کے لئے غلط حلقہ بندیاں کیں جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں لہٰذا ان حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

مزید : کراچی