بھارت نے امریکی سفارتی عملے کے شناختی کارڈ منسوخ کر دئیے

بھارت نے امریکی سفارتی عملے کے شناختی کارڈ منسوخ کر دئیے
بھارت نے امریکی سفارتی عملے کے شناختی کارڈ منسوخ کر دئیے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنی سفارت کار دیویانی کھوبرا گڑے سے نارروا سلوک پر ملک میں موجود تمام امریکی سفارتی اہلکاروں کے شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب امریکی سفارتکاروں کو بھارت میں اسی قسم کے کارڈز اور استثنی دیا جائے گا جو کہ بھارتی سفارتی عملے کو امریکہ میں ملتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں موجود امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی کسی قسم کا کوئی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 12 دسمبر کو امریکا کی جانب سے نیویارک میں بھارتی ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبرگڑے کو ویزہ فراڈ کے جرم میں گرفتار کرنے اور برہنہ کرکے ان کی تلاشی لینے کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تناو¿ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی