بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی کی رہنماءکا عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان

بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی کی رہنماءکا عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا ...
بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی کی رہنماءکا عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان

  

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا نے پانچ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ نگراں حکومت کے قیام تک انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا نے حکومت کو متنبہ کیا کہ نگراں حکومت کے قیام اور وزیر اعظم حسینہ واجد کے اقتدار سے علیحدگی تک انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات سے قبل وزیر اعظم حسینہ واجد کے رویے کے خلاف اتوار کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عوام جمہوریت کی بقا کے لئے سڑکوں پر آئیں۔ خالدہ ضیا نے الیکشن کو سلیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم حسینہ واجد نگراں حکومت کے قیام میں مخلص نہیں، ملک میں جمہوریت فوت ہوچکی ہے لہٰذا عوام کو جمہوریت کی بقا کے لئے گھروں سے باہر ا?نا ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی