بنگلادیش، سانحہ فیکٹری متاثرین کیلئے فنڈقائم کرنے کا اعلان

بنگلادیش، سانحہ فیکٹری متاثرین کیلئے فنڈقائم کرنے کا اعلان

ڈھاکا(آئی اےن پی )بنگلہ دیش میں سانحہ فیکٹری کے متاثرین کے لئے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔غےرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 24 اپریل 2013 کو ڈھاکا میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی آٹھ منزلہ عمارت گر گئی تھی، اس المناک حادثے میں 11 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے چار کروڑ ڈالرز کے فنڈ قاَم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر