سابق صدر ارجنٹائن ڈی لا ر±وا رشوت خوری کے الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیئے گئے

سابق صدر ارجنٹائن ڈی لا ر±وا رشوت خوری کے الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس (این این آئی) سابق صدر ارجنٹائن ڈی لا ر±وا رشوت خوری کے الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیئے گئے۔سابق صدر پر 2011 میں رشوت خوری کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس کے بعد انہیں عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا تاہم دو سال سے جاری مقدمے کے دوران گواہوں کے بیانات میں تضاد اور مضبوط پراسکیوشن کے باعث عدالت نے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔سابق صدر نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر مقدمات سیاسی مخاصمت کی وجہ سے قائم کئے گئے جن کا کوئی وجود نہیں تھا۔

مزید :

عالمی منظر -