ویتنام‘ ہاتھی نے چڑیا گھر کے ملازم کو کچل کر ہلاک کردیا

ویتنام‘ ہاتھی نے چڑیا گھر کے ملازم کو کچل کر ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنوئی (اے پی پی) ویتنام میں ہاتھی نے چڑیا گھر کے ملازم کو کچل کر ہلاک کردیا۔ ویتنام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز ڈائی نام کے علاقے میں واقع چڑیا گھر میں ایک ہاتھی نے ایک ملازم کو اس وقت کچل کر ہلاک کر دیا جب وہ اس وقت اس کے پنجرے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ چڑیا گھر کے منتظمین کے مطابق ہاتھی اس ملازم سے اچھی طرح واقفیت رکھتا تھا کیونکہ وہ گذشتہ پانچ سالوں سے یہاں پر ملازم تھا۔ اسی چڑیا گھر میں 2009ءمیں ایک شیر نے ایک شخص کو ہلاک اور دو زخمی کر دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -