کامیابی کے پیچھے نہیں بھاگتے ‘ وشال بھردواج

کامیابی کے پیچھے نہیں بھاگتے ‘ وشال بھردواج

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ ہدایتکار پروڈیوسر وشال بھردواج نے کہا ہے کہ کامیابی کے پیچھے نہیں بھاگتے ۔ بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر وشال بھردواج نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ وہی کام کرتے ہیں جس میں وہ مطمئن ہوں اور فنی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لاسکیں۔ وہ کامیابی کے بھوکے نہیں ہیں وہ ایسے ہی ہیں ، وشال نے کہا کہ ان کی اگلی فلم ” ڈیڑھ عشقیہ “ ہے جو فلم ” عشیقہ “ کا سیکوئل ہے ۔ فلم میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ، اداکار نصیر الدین شاہ ،اداکار ارشد وارثی اور اداکار ہما قریشی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے ۔ فلم کی کہانی پہلی فلم سے ہٹ کر ہے وہ پر امید ہیں کہ فلم مداحوں کو پسند آئیگی اور اچھا بزنس کریگی۔

 فلم ” ڈیڑھ عشقیہ “ سال 2014ءمیں 10جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی-

مزید : کلچر