بیٹی ایکتا جوکہتی ہے وہی کرتا ہوں 20 سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا اب سٹوڈیو واپس نہیں لوٹوں گا‘ جتندر

بیٹی ایکتا جوکہتی ہے وہی کرتا ہوں 20 سال پہلے فیصلہ کر لیا تھا اب سٹوڈیو واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی) سدا بہار اداکار جتندر دور حاضر کی موسیقی سے مطمئن نہیں ہیں لیکن فلموں کے لحاظ سے وہ اس دور کو ہندوستانی سنیما کا بہترین دور مانتے ہیں۔ممبئی میں یو ٹی وی اسٹارز کے پروگرام ’واک آف دا سٹارز‘ میں جتندر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واک آف دا اسٹارز کے تحت ہندی سنیما کے معروف فنکاروں کے ہاتھ اور پاو¿ں کے نقش یادگار کے طور پر لیے جاتے ہیں اور اسی سلسلے میں جتندر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں موجودہ دور کی فلمیں دیکھتا ہوں۔ بہت اچھا دور چل رہا ہے ،جتندر نے یہ بھی بتایا کہ وہ دوبارہ اداکاری کے میدان میں نہیں آنا چاہتے لیکن اگر ان کی بیٹی ایکتا کپور نے کہا تو وہ اس پر غور کر سکتے ہیں۔ جتندر نے کہا کہ انہوں نے 20سال پہلے طے کیا تھا کہ وہ واپس اسٹوڈیو نہیں لوٹیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ میری بیٹی اگر کہے گی تو میں ضرور اداکاری کروں گا، ورنہ میری کوئی دلچسپی نہیں ہے

مزید :

کلچر -