پاکستان اور ترکی کے درمیان ترجیحی ٹریڈ ایگریمنٹ کے دستخط ضروری ہیں : فیصل آبادچیمبر

پاکستان اور ترکی کے درمیان ترجیحی ٹریڈ ایگریمنٹ کے دستخط ضروری ہیں : فیصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجینئر سہیل بن رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ترجیحی ٹریڈ ایگریمنٹ(پی ٹی اے) کے دستخط ضروری ہیں اس سے پاکستان میں ترکی کی براہِ راست سرمایہ کاری میں فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے ترکی کے وزیر اعظم کے حالیہ دور پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں فروغ حاصل ہوگا ۔ ا نہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے واضح اقدامات کر رہی ہے اور ترک سرمایہ کاروں کے دورہ سے انہیں پاکستانی بزنس مین سے براہِ راست مذاکرات کا موقع ملے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی باہمی تجارت 2010-11 میں ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی مگر ترکی حکومت نے جو ملکی انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلئے سیف گارڈزلگائے اس سے باہمی تجارت آدھی رہ گئی ہے جس میں ٹیکسٹائل کا حصہ سب سے زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزارت تجارت ترکی گورنمنٹ سے PTA کے جلدسائن کرنے میں قائل کرے تا کہ پاکستانی ایکسپورٹس ترکی کی مارکیٹس میں کم ڈیوٹی پر میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ترکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجودہ مختلف سیکٹرز انرجی ٹیکسٹائل، ٹیلی کمیونیکیشن، موٹرویز، ہائی ویز ، ایئرپورٹس کی تعمیرات، ایگریکلچرل اور ٹورازم میں موجود پوٹینشل سے استفادہ کرنے کا بھی بھرپور موقع میسر ہوگا۔ صدر فیصل آباد چیمبر نے ترکی کی طرف سے انرجی ، زراعت پر مبنی فوڈ پروسیسنگ، ہوٹل ، سیاحت اور کارپوریٹ فارمنگ کے سیکٹرز میں مشترکہ سرمایہ کاری پر سراہا۔ صدر فیصل آباد چیمبر نے کہا کہ چائنا کے بعد ترکی پاکستانی ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کیلئے بہت بڑی معاشی اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ملکوں کی حکومتوں کو دونوں طرف کی بزنس کمیونٹی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ باہمی تجارت کو فروغ میں موقع مہیا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواں بھی ہے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا جو کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لانے کیلئے کوشاں ہیں جس سے پاکستان کی عوام اور کاروبار میں مزید خوشحالی آئیگی۔

مزید :

کامرس -