سوشل میڈیا پرپاکستانی شہریوں کا نامناسب رویہ ، سعودی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا

سوشل میڈیا پرپاکستانی شہریوں کا نامناسب رویہ ، سعودی سفارتخانے نے نوٹس لے ...
سوشل میڈیا پرپاکستانی شہریوں کا نامناسب رویہ ، سعودی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی سفارتکانے نے سوشل میڈیا پر بعض ناقدین کے سعودی عرب کے بارے میں نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا اور کہا ہے کہ یہ ناقدین شاید حالات سے بے خبری کی وجہ سے بے جا تنقید کررہے ہیں۔ سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی دوستی کا حق ادا کیا ہے اور سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے بہت سے پروگرام جاری ہیں جن سے پاکستان کے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔

فوجی عدالتوں کے قیام پر سیاستدانوں کاموقف، وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالی اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم الخالدی کاکہناتھاکہ ماﺅں کی گودیں اجاڑنا ایک قبیح فعل ہے حصول علم میں مصروف بے گناہ معصوم بچوں اور درس و تدریس میں مصروف عملے کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے خون نا حق کی کوئی ذی روح کسی صورت حمایت نہیں کرسکتا نہ ہی ظلم یا بربریت پر خاموش رہ سکتا ہے۔

سعودی عرب میں نرسیں ایمبولینس میں کیا کرتی رہیں؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سفارتخانے کی ترجمان ریحانہ خان کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور میں گھس کر معصوم بچوں سکول کے عملے کو بے دردی سے جاں بحق اور زخمی کرنے کی سعودی فرمانروا سعودی ولی عہد سعودی مفتی اعظم امام کعبہ اور مسجد نبوی میں خطبے کے دوران امام پیش احمد الحذیفی قائم مقام سعودی سفیر جاسم الخامدی اور ان کے سفارتی عملے نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں اس قسم کی دہشتگردی کی کارروائیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، جس طرح پاکستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں، اسی طرح سعودی عرب کے عوام بھی دکھ اور ذہنی صدمے سے دو چار ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور میں جو قیامت صغرا برپا کی گئی اس کے غم کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا اور نہ ہی ان معصوم بچوں کے خون میں نہائے چہرے نظروں سے اوجھل ہوسکتے ہیں ۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

اسلام آباد -