دبئی، عمارت کی لفٹ میں پاکستانی کاروباری کا برطانوی دوشیزہ کے ساتھ شرمناک فعل

دبئی، عمارت کی لفٹ میں پاکستانی کاروباری کا برطانوی دوشیزہ کے ساتھ شرمناک ...
دبئی، عمارت کی لفٹ میں پاکستانی کاروباری کا برطانوی دوشیزہ کے ساتھ شرمناک فعل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) رات کی تاریکی میں ایک خاتون ٹیچر کی عزت پر حملہ کرکے اپنی اور اپنے ملک کی عزت پر داغ لگانے والے پاکستانی بزنس مین کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ اخبار ”الاتحاد“ کے مطابق 23 سالہ برطانوی ٹیچر رات کے وقت اپنی ایک دوست کی سالگرہ میں شرکت کرکے واپس آئی تھیں۔ وہ لفٹ کے ذریعے رہائشی عمارت کے 26 ویں فلور پر جانا چاہ رہی تھیں جبکہ اسی لفٹ میں موجودپاکستانی شخص نے 27 ویں فلور کا بٹن دبایا تھا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جیسے ہی لفٹ کا دروازہ بند ہوا تو اس شخص نے حملہ کردیا اور نہ صرف خاتون کے منہ پر ضرب لگائی بلکہ اس کی قمیض میں ہاتھ ڈال کر شرمناک حرکات کیں اور اسے بے آبرو کرنے کی کوشش کی۔

اس پاکستانی نے پانچ کروڑ کیسے کمائے ؟جان کر آپ کو حیرانی بھی ہو گی اور فخر بھی
خاتون نے فوری طور پر لفٹ کے بٹن دبائے اور جب یہ 17 ویں فلور پر رکی تو اس نے لپک کر باہر نکلنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اس بالوں سے پکڑ کر کھینچا جس کے نتیجے میں وہ فرش پر گر گئیں۔ ان کی چیخیں سن کر برآمدے میں موجود ایک فیملی مدد کو پہنچی تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

وہ ملک جہاں' چیوئنگ گم' کھانا منع ہے اور و ہ پارلیمنٹ جہاں مرنا منع ہے،بہت سے ایسے قوانین جو آپ کو حیران و پریشان کر دیں گے
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو پہچان لیا ہے۔ وہ ایک پاکستانی بزنس مین ہے جو مذکورہ عمارت میں اپنی ایک خاتون دوست سے ملنے کیلئے اکثر آتا تھا۔ ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے اور اگلی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -