اگر آپ کے چمڑے کے جوتے گیلے ہوجائیں ،خراب ہونے کا ڈر ہو توان نسخوں پر عمل کرکے انہیں بچائیں
لندن(نیوزڈیسک)بارش یا کسی اور وجہ سے آپ کے چمڑے کے جوتے گیلے ہوجائیں اور آپ کو یہ ڈرہو کہ وہ خراب ہوجائیں گے تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتائے ہوئے مشورے پر عمل کریں۔
جوتوں کے ماہر ایڈم ڈیرک نے تین آسان باتیں بتاتے ہوئے جوتوں کی حفاظت کاطریقہ بتایا ہے۔
1۔اپنے گیلے جوتوں کو اتار کر انہیں کسی تولیے کا کپڑے سے خشک کریں۔
2۔اپنے جوتوں کو سائیڈوں کی جانب کریں(یاد رہے کہ اس کا تلا نیچے کی جانب ہرگز نہ ہو)۔اس طریقے سے ہوا ان میں سے گزر سکے گی۔اگر آپ کے دل میں انہیں ہیئر ڈرائیر یا ہیٹر کے پاس رکھ کر سکھانے کا ارادہ ہے تو اس سے فوری طور پر باز آجائیں کیونکہ ڈرایئر یا ہیٹر کی حرارت سے جوتے کا چمڑا خراب ہوکر اپنی اصل شکل کھودے گا۔
3۔جوتے خشک ہونے پر ان میں کوئی لکڑی ڈال دیں تاکہ ان کی شکل خراب نہ ہو۔باہر کے چمڑے کو کسی کریم یا پالش سے صاف کرکے چمکادیں اور وہ اس طرح نرم ہوجائے گی۔
