لانس کلوزنر قومی ٹیم کے ٹیل اینڈرز کی تربیت کریں گے

لانس کلوزنر قومی ٹیم کے ٹیل اینڈرز کی تربیت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) جنوبی افریقن ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر لانس کلوزنر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ٹیل اینڈرز کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے کے گر سکھائیں گے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر چار میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست کے بعد جنوبی افریقن ٹیم ان دنوں دباؤ کا شکار ہے اور وہ ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی بجائے لوئر آرڈر کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہے اسی لئے پروٹیز نے ٹیل اینڈرز کی راہنمائی کیلئے کلوزنر کی خدمات حاصل کر لیں۔ کلوزنر نے اپنی چار ٹیسٹ سنچریوں میں سے دو ساتویں اور نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بنائیں اور بقیہ دو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کیں۔