پانچ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گندم کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2015ء کے دوران 0.248 ملین ڈالر مالیت کی ایک ہزار 181 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی جو گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 100 فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 60.30 فیصد، گوشت اور اس کی مصنوعات میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
