پروفیشنل گروپ کی قیادت ڈیلر برادری کو مایوس نہیں کرے گی،آصف جہانگیر

پروفیشنل گروپ کی قیادت ڈیلر برادری کو مایوس نہیں کرے گی،آصف جہانگیر
 پروفیشنل گروپ کی قیادت ڈیلر برادری کو مایوس نہیں کرے گی،آصف جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈویلپمنٹ سیل ) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین آصف جہانگیر نے کہا ہے کہ پروفیشنل گروپ کی قیادت ڈی ایچ اے کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو مایوس نہیں کرے گی اب پسند ناپسند نہیں چلے گی میرٹ چلے گا جس انداز میں برادری نے اعتماد دیاہے اس پر اظہار تشکر کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں اب اپنی جیبیں نہیں بھری جائیں گی برادری کے لئے کام ہوگاآصف جہانگیر نے نو منتخب صدر میجر رفیق حسرت اور پروفیشنل گروپ کے دیگر حلف اٹھانے والے ذمہ داران کا شکریہ اد اکیا۔ انہوں نے متفقہ طورپر تین سال کے لئے چیئرمین نامزد کیاانہوں نے کہا ہمارے دروازے 24گھنٹے تمام ممبران کے لئے کھلے رہے گے