بلاول کے پروٹوکول کے باعث راستے بند ،بچی نے ہسپتال کی طرف پیدل بھاگتے باپ کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا

بلاول کے پروٹوکول کے باعث راستے بند ،بچی نے ہسپتال کی طرف پیدل بھاگتے باپ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این ) سول اسپتال کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پرلیاری سے تعلق رکھنے والی 10ماہ کی بچی بسمہ انتقال کرگئی۔بچی کے والد فیصل کے مطابق وی وی آئی پی سیکورٹی کے باعث سول اسپتال آنے والے راستے بند تھے، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی، میرے ہاتھوں میں ہی اس نے جان دے دی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر 10منٹ پہلے اسپتال پہنچ جاتے تو بچی کی جان بچ سکتی تھی۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے انتقال پر افسوس ہے ، اگرسکیورٹی کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا ہے تو والدین سے معذرت خواہ ہوں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہمیں سب سے زیادہ بلاول بھٹو عزیز ہیں اور وزیراعلی کی آمد پر سیکیورٹی ضروری ہوتی ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سول اسپتال کراچی میں بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کا افتتاح کیا، ان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی سخت انتظامات کیے تھے اور اسپتال آنے والے بند کردیئے گئے تھے۔مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -