ملافضل اللہ افغانستان میں ہے ،عبداللہ نے اعتراف کر لیا

ملافضل اللہ افغانستان میں ہے ،عبداللہ نے اعتراف کر لیا
ملافضل اللہ افغانستان میں ہے ،عبداللہ نے اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کی حکومت نے بالا آخر مان لیاہے کہ ملافضل اللہ افغانستان میں چھپا بیٹھا ہے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے کابل میں ٹی وی سے گفتگو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کے ایک کاروائی میں بچ نکلنے کے انکشاف کے علاوہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا ۔ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں موجودملا فضل اللہ حالیہ کاروائی میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا مگر ہمیشہ نہیں بچ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے جائزہ تحفظات کا احساس ہے ، افغان حکومت پاکستان کیخلاف نہیں، تعلقات میں تلخیاں ماضی کے سبب ہیں۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے تاہم افغانستان کی پوزیشن کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔