سیہون میں انڈس ہائی وے پر کوچز کی سوزوکی سے ٹکر،خواتین و بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

سیہون میں انڈس ہائی وے پر کوچز کی سوزوکی سے ٹکر،خواتین و بچوں سمیت 10 افراد ...
سیہون میں انڈس ہائی وے پر کوچز کی سوزوکی سے ٹکر،خواتین و بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیہون میں انڈس ہائی وے پر2 کوچز کی سوزوکی سے ٹکر کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سوزوکی لاڑکانہ سے سیہون آ رہی تھی کہ انڈس ہائی وے پرسن کے قریب 2 کوچزنے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6 بچے،3 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوںمیں ریشماں، ساران، صائمہ ،کامل،احمد جمیل، جمشید،اقرائ، اجوا،خوشبوشامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، حادثے کے بعد دونوں کوچز کے ڈرائیور فرار ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /جامشورو