پنجاب، خیبر پی کے سے 40 سے زائد ارکان اسمبلی نے ختم نبوت گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا: پیر سلطان فیاض الحسن

پنجاب، خیبر پی کے سے 40 سے زائد ارکان اسمبلی نے ختم نبوت گروپ بنانے کا فیصلہ کر ...
پنجاب، خیبر پی کے سے 40 سے زائد ارکان اسمبلی نے ختم نبوت گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا: پیر سلطان فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پنجاب اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد ارکان اسمبلی نے اسمبلی میں ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ”ختم نبوت گروپ“ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان دسمبر کے آخر میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ پیر سلطان فیاض الحسن قادری کے مطابق ارکان اسمبلی نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ راولپنڈی ڈویڑن اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔