شیکھر دھون ویرات اور انوشکا کے ولیمے میں آئے تو انوشکا نے ان کے بیٹے کو گود میں اٹھا لیا، پھر شیکھر کے بیٹے نے ایسا کام کر دیا کہ تقریب میں ہی دھوم مچ گئی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

شیکھر دھون ویرات اور انوشکا کے ولیمے میں آئے تو انوشکا نے ان کے بیٹے کو گود ...
شیکھر دھون ویرات اور انوشکا کے ولیمے میں آئے تو انوشکا نے ان کے بیٹے کو گود میں اٹھا لیا، پھر شیکھر کے بیٹے نے ایسا کام کر دیا کہ تقریب میں ہی دھوم مچ گئی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دہلی میں ولیمے کی تقریب میں رکھی جس میں بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ ستاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یوں تو اس تقریب میں ویرات کوہلی اور انوشکاشرما کا ’پنجابی بیٹ‘ پر ڈانس سب کو بھا گیا اور ویڈیوز و تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائے رکھی مگر کرکٹر شیکھر دھون کے بیٹے زوراور دھون نے تو انوشکا شرما کی گود میں چڑھ کر ایسا کام کر دیا کہ میلہ ہی لوٹ یا اور دیکھنے والے ’حسد‘ میں مبتلا ہو گئے۔ 

پہلے تو زوراور نے بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی گود میں چڑھ کر ان کیساتھ ڈانس کیا جنہیں ملنے اور ان کیساتھ ایک سیلفی لینے کی خواہش ہر بھارتی کے دل میں مچلتی ہے اور پھر وہ انوشکا شرما کی گود میں جا بیٹھا۔

یہ ڈانس کی تھکاوٹ تھی یا پھر زیادہ رات ہونے کی وجہ، مگر زوراور نے موقع غنیمت جانتے ہوئے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی انوشکا شرما کی گود میں ہی سونے کا فیصلہ کیا اور آنکھیں بند کر کے خوابوں میں دنیا میں کھو گیا۔

زوراور کی انوشکا کی گود میں سونے کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور ہر کوئی زوراور کی قسمت پر ’رشک‘ کرنے لگا۔

مزید : کھیل