مردہ خانے میں چوہوں نے لڑکی کا چہرہ نوچ کھایا

مردہ خانے میں چوہوں نے لڑکی کا چہرہ نوچ کھایا
مردہ خانے میں چوہوں نے لڑکی کا چہرہ نوچ کھایا

  

حیدرآباد(ویب ڈیسک) حیدرآباد میں عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی خاتون کی لاش چوہوں نے مسخ کرڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21سالہ لڑکی کی لاش ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوائی گئی تھی لیکن چوہوں نے اسے چبا ڈالا، مرحومہ یومدھونے خودکشی کی تھی جس پر پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے لاش ہسپتال منتقل کردی ۔

لائیو ٹی وی نشریات کیلئے ویب سائب پر ’’لائیوٹی وی‘‘ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مدھوکے ایک رشتہ دار بیرجو نے بتایاکہ ”پیر کی رات لاش مردہ خانے منتقل کی گئی لیکن جب ہم منگل کوگئے تو دیکھا کہ مردہ خاتون کے چہرے کے نازک اعضاءجیسے ناک اور چہرے کے دیگر حصے غائب ہیںاور ایسے محسوس ہورہاتھا کہ کسی نے اس کے چہرے پر خراشیں لگائی ہیں،وہاں موجود ڈاکٹرسے استفسار کیاگیا تواس نے بتایاکہ ”چوہوں کا مسئلہ ہے اور یہی وجہ ہوسکتے ہیں“َ۔بیرجو نے بتایاکہ ” ہم نے انتطامیہ کی غفلت پر افضل گنج پولیس سے رابطہ کیا ہے اور مقدمہ کرائیں گے تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

”اس کام میں اس کی مدد کرو“شاہد آفریدی پر شرمناک الزام لگانے والی بھارتی اداکارہ کی دوست نے ان سے ہی مدد کی اپیل کردی

دوسری طرف میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمیش ریڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ خانہ کے کارکنان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -خصوصی رپورٹ -