’’آپ کون سی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں ؟‘‘ بیماری کی تشخیص کا ایساپیمانہ جو ہر انسان کی تاریخ پیدائش سے جڑا ہوا ہے،آپ ابھی سے جان کرپیش بندی کرسکتے ہیں

’’آپ کون سی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں ؟‘‘ بیماری کی تشخیص کا ایساپیمانہ جو ...
’’آپ کون سی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں ؟‘‘ بیماری کی تشخیص کا ایساپیمانہ جو ہر انسان کی تاریخ پیدائش سے جڑا ہوا ہے،آپ ابھی سے جان کرپیش بندی کرسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)علوم نجوم کے ماہرین صدیوں سے ہر برج اور سیارے سے منسوب جبلت اور اسکی بیماریوں پر روشنی ڈالتے آرہے ہیں۔دور جدید میں بھی تھوڑے سے فرق کے بعد محقق منجمین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے برج کی بیماریوں سے آگاہ رہتے ہیں وہ اپنی ڈائٹ اور معمولات زندگی میں اس بات کو مدنظر رکھ سکتے ہیں تاکہ انہیں ان بیماریوں کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔ہر برج کے خواص ہیں جن سے ایسی بیماریاں منسوب ہیں جو اس برج کے حامل انسان کو لاحق ہوسکتی ہیں۔کس برج کے تحت پیدا ہونے والے انسان کو کون سی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں وہ کچھ اسطرح سے ہیںْ
برج سنبلہ:
نظام ہضم کی خرابی، سردرد، اپنڈکس، جوڑوں خا درد، اعصابی بیماریاں، ہیضہ، کندھوں کے درمیان درد۔
برج میزان:
معدے کی بیماریاں، گنٹھیاں، ریڑھ کی ہڈی کا درد، گردہ میں درد، سر اور اعصاب پر دباؤ۔
برج عقرب:
امراض معدہ، نزلہ زکام، الرجی، حلق تنفس اور جوڑوں کا درد۔
برج قوس:
گنٹھیا، جوڑوں کا ہلنا، خرابی ہضم، گردے سکڑجانا، حلق میں تکلیف، لنگڑاپن، ہاتھ پاؤں اور کولہے پر چوٹیں۔
برج جدی:
معدے اور دانتوں کی بیماریاں، گلے تنفس اور سینہ کے رماض، سردرد، جوڑوں کا درد۔
برج دلو:
دمہ، آنتوں کی بیماریاں، درد گردہ، ہاضمہ کی خرابی، اختلاج، قلب، اپنڈکس۔
برج حوت:
پھیپھڑوں کی بیماریاں، جوڑوں میں درد، افراط یوریا، نظام ہضم کی کمزوری، بصارت پر دباؤ اور خرابی۔
برج حمل:
معدے کا السر، نظام ہضم کی خرابی، اعصابی تناؤ، دانتوں کی بیماریاں اور معیادی بخار۔
برج ثور:
آنتوں کی تکلیف، گردے کی بیماریاں، عارضہ قلب، امراض جگر، دماغی سوزش اور بلڈ پریشر۔
برج جوزا:
امراض سینہ و تنفس، جوڑوں کے درد، شانوں، کولہوں اور رانوں میں درد، اعصابی تناؤ، نیند میں کمی، ذہنی خلفشار۔
برج سرطان:
نظام ہضم اور تنفس کے امراض، تبخیرہ معدہ، جلدی امراض۔
برج اسد:
حلق و تنفس کی بیماریاں، گنٹھیا اور مثانے کے امراض، ریڑھ کی ہڈی کا درد، تیز قسم کا بخار، ذہنی تناؤ۔

.

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔