دبئی سے یورپ پہنچنے والے پاکستانی کاروباری کو ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا، ملک میں داخلے کی اجازت کیوں نہ دی گئی؟ جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

دبئی سے یورپ پہنچنے والے پاکستانی کاروباری کو ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا ...
دبئی سے یورپ پہنچنے والے پاکستانی کاروباری کو ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا، ملک میں داخلے کی اجازت کیوں نہ دی گئی؟ جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) چھٹیوں پر دبئی سے یورپی ملک رومانیہ پہنچنے والے ایک پاکستانی کاروباری شخص کو امیگریشن حکام نے بخارسٹ ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیاگیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ عامر بشیر نامی پاکستانی 4روزہ چھٹیوں پر رومانیہ گیا تھا۔ اس نے رواں سال اگست میں ہی چھٹیوں کے لیے ویزہ اپلائی کر دیا تھا جو اسے اگلے ماہ اکتوبر میں ملا اور 29نومبر کو وہ علی الصبح رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایئرپورٹ پر پہنچا۔

’توبہ توبہ اتنی اخلاق باختہ گفتگو‘ سعودی عرب میں ایک لڑکی کی فون کال کی ایسی ریکارڈنگ منظرِ عام پر آگئی کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا، فوری پکڑنے کا مطالبہ کر دیا گیا
عامر کا کہنا تھا کہ ”ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد میں قطار میں کھڑا ہو گیا اور جب میری باری آئی اور میں نے اپنا پاسپورٹ امیگریشن آفیسر کو دیا تو اس نے میرے پاسپورٹ پر ایک نظر ڈالنے کے بعد مجھے انتظار کرنے کو کہا اور خود چلا گیا۔ چند منٹ بعد وہ ایک اور آفیسر کے ہمراہ آیا اور مجھے بتایا کہ ’تم رومانیہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔“ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے مجھے کوئی وجہ نہیں بتائی۔ وہ بہت کم انگریزی بول سکتے تھے اور میری بات سننے پر بھی آمادہ نہ تھے۔“


عامر نے مزید بتایا کہ ”اس کے بعد وہ مجھے ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں لے گئے اور کہا کہ چار روز بعد واپسی کی پرواز تک یہیں قیام کرو، یا پھر نئی فلائٹ بک کروا لو۔ میں دو دن تک ٹرانزٹ ایریا میں پڑا رہا اور پھر اپنی واپسی کی ٹکٹ کو ری شیڈول کروا کے دو دن بعد واپس آ گیا۔واپسی پر انہوں نے میرا پاسپورٹ میرے بجائے پرواز کے عملے کو دیا اور مجھے مجرموں کی طرح جہاز میں سوار کرایا۔ عملے نے دبئی ایئرپورٹ پر بھی میرے کاغذات مجھے دینے کی بجائے امیگریشن حکام کو دیئے۔ دبئی امیگریشن والوں نے جب میرا داخلہ روکے جانے کی وجہ دیکھی تو لکھا تھا کہ میں نے رومانیہ میں ہوٹل کی بکنگ نہیں کرائی تھی، حالانکہ میرے کاغذات میں بکنگ موجود تھی۔“ رپورٹ کے مطابق گلف نیوز نے اس معاملے پر دبئی میں موجود رومانوی سفارتخانے سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی بھی جواب دینے سے معذرت کر لی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -