ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے دوران نوجوان لڑکی نے آدمی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ویڈیو نے پوری دنیا میں دھوم مچادی، دیکھ کر ہر مرد خوش ہوجائے

ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے دوران نوجوان لڑکی نے آدمی کے ساتھ ایسا کام ...
ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے دوران نوجوان لڑکی نے آدمی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ویڈیو نے پوری دنیا میں دھوم مچادی، دیکھ کر ہر مرد خوش ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران پروازوں میں کئی واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں کچھ خوش کن اور کچھ انتہائی ناخوشگوار بھی ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز ایمریٹس ایئرلائنز کی مانچسٹر سے متحدہ عرب امارات آنے والی ایک پرواز میں بھی ایک لڑکی نے ساتھی مسافر مرد کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ اس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پرواز میں 40ہزار فٹ کی بلندی پر اس خوبصورت لڑکی نے اس مرد کو شادی کی پیشکش کر دی اور اس شخص نے ہاں بھی کہہ دی۔ ان کے اردگرد ایئرہوسٹسز اور ساتھی مسافروں کا جم غفیر جمع ہوتا ہے۔

یہ دونوں سعودی بہنیں بھاگ کر ترکی جا پہنچی، لیکن کس سے بچنے کے لئے؟ ایسی تفصیل منظرِ عام پر کہ سعودی عرب میں ہنگامہ برپا ہو گیا
ایمریٹس ایئرلائنز کے مطابق اس لڑکی کا نام ریچل اور لڑکے کا نام ڈینیئل ہے اور دونوں برطانوی شہری ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرہوسٹسز گا کر اس جوڑے کو مبارکباد دیتی ہیں اور کئی مسافر ان لمحات کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کر رہے ہوتے ہیں۔ ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں دوران پرواز جیون ساتھی کو شادی کی پیشکش کرنے کا رجحان کافی زور پکڑ گیا ہے۔ چند ہفتے قبل اردن کے ایک پائلٹ نے بھی دوران پرواز لڑکی کو پرپوز کیا تھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -