سوات اور گردونواح میں 4اعشاریہ 8شدت کا زلزلہ
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات اورگردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات شہراو ر اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی86کلومیٹر اورمرکزکوہ ہندوکش تھا۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔