سندھ کے بعد پنجاب میں بھی المناک بس حادثہ، انتہائی افسوس ناک خبر آ گئی ،کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی المناک بس حادثہ، انتہائی افسوس ناک خبر آ گئی ،کئی ...
سندھ کے بعد پنجاب میں بھی المناک بس حادثہ، انتہائی افسوس ناک خبر آ گئی ،کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ رات سہیون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر ہونے والے المناک حادثے کے بعد نجی کمپنی کی ایک بس تلہ گنگ کے قریب پل سے گر گئی،بس حادثے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 مسافر جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی ٹیلی کام فرم نے موبائل فونز کی 5جی سپیسفکیشن کو قابل عمل بنادیا
تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے فیصل آباد جانے والی بس فوڈ ویلی کے قریب دھرابی پل سے تیز رفتاری کے باعث نیچے جا گری جس کے نتیجہ میں 21 سالہ عاصمہ مبین سکنہ ملکوال تلہ گنگ، 40 سالہ خالدہ پروین سکنہ تلہ گنگ، 55 سالہ اعجاز سکنہ تلہ گنگ جاں بحق ہو گئے، 30 کے قریب مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو چکوال اور تلہ گنگ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا، اطلاع ملتے ہی چکوال اور تلہ گنگ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، شدید زخمی ہونے والوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں