’’خواتین ماڈلز پر بڑے عرب ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ،گانے بجانے اور بازاروں میں فحش کلامی کی بھی اجازت نہ ہو گئی‘‘ یہ سعودی عرب یا ایران نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔

’’خواتین ماڈلز پر بڑے عرب ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ،گانے بجانے اور ...
’’خواتین ماڈلز پر بڑے عرب ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ،گانے بجانے اور بازاروں میں فحش کلامی کی بھی اجازت نہ ہو گئی‘‘ یہ سعودی عرب یا ایران نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کربلا (این ا ین آئی)عراق کے جنوبی شہر کربلا میں صوبائی کونسل نے انسانی پتلا نما فیشن ماڈلز  پر کپڑوں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ بازاروںمیں صرف اسلامی ملبوسات کو لٹکانے کے لیے انسانی پتلوں کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
غیرملکی خبررسا ں ادارے  کے مطابق صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر حسن خزعلی نے کہا کہ غیر شائستہ کردار پر انتباہ کے لیے شہر بھر میں جگہ جگہ پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ کونسل کے 2012ء کے ایک فیصلے کے مطابق شہر کے تقدس کو برقرار رکھا جاسکے۔ان پوسٹروں پر کربلا کے مکینوں کو خبردار کیا گیاکہ اب خواتین کے ملبوسات کی حیا سوز انداز میں نمائش ، غیر شائستہ فلموں کی فروخت ، گانے بجانے اور عوامی مقامات پر غیر مہذب الفاظ میں گفتگو پر پابند ی ہوگی۔ان پوسٹروں پر کربلا کے تقد س پر فیصلے کی عمل درآمد کمیٹی کے ارکان کے دستخط ہیں۔ خلاف ورزی کے مرتکبین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں لیکن کونسل کے اس فیصلے کی شہر کے سب مکین تائید کرر ہے ہیں اور نہ وہ اس کے حامی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -