بیٹی کی پیدائش پر یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر کی دعوت شکرانہ
کویت(عرفان شفیق )یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر صدف علی صدف کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے جس پر انہوں نے شکرانِ نعمت کے طور پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کویت کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا ۔تقریب میں فیملیز کے ساتھ ساتھ اکابرینِ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اور یوتھ ونگ کے دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر حافظ حفیظ الرحمان اور تمام دوستوں نے صدف علی صدف کو مبارکباد دی اور عریشہ صدف کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔