خواب میں ہچکی لگ جائے تو کس قسم کا نقصان ہوسکتا ہے ؟آپ بھی انتہائی تعبیر جانئے 

خواب میں ہچکی لگ جائے تو کس قسم کا نقصان ہوسکتا ہے ؟آپ بھی انتہائی تعبیر ...
خواب میں ہچکی لگ جائے تو کس قسم کا نقصان ہوسکتا ہے ؟آپ بھی انتہائی تعبیر جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شاہدنذیر چودھری)میں دوستوں کے ساتھ مل کر کاروبار کرتا ہوں ۔تین سال ہوگئے ہیں ،الحمد اللہ ہمارا آپس میں اتفاق ہے ۔ہم چین سے مال منگواتے اور پھر اسکی مارکیٹنگ کرتے ہیں ۔ہر ایک اپنی اپنی زمہ داریاں بہتر ادا کرتا ہے ۔میں نے چند دن پہلے دیکھا کہ ہم تینوں ایک جگہ بیٹھے ہیں تو اچانک ایک دوست کو ہچکی لگ جاتی ہے ۔ہم اسکا دھیان بٹا کر اسکی ہچکی روکنا چاہتے ہیں تو وہ ناراض ہوتا ہے کہ مجھے ہچکی لگی ہے اور آپ میرے ساتھ مذاق کررہے ہیں ۔اس خواب کے بعد میں نے دیکھا کہ میں خوش نہیں ہوں ۔اسکی وجہ کیا ہوسکتی ہے ۔(عمیر سید ،لاہور)
تعبیر۔ خدا نہ کرے آپ میں کوئی ناچاقی ہو تاہم خواب کی رو سے یہ تعبیر نکل سکتی ہے کہ آپ کا وہ ساتھی کسی وجہ سے آپ لوگوں پر خفا ہوگا اور وہ اپنا کاروبار الگ کرکے مزید ترقی بھی کرسکتا ہے ۔ہوسکتا ہے اسکے آئیڈیاز کے مطابق کام نہ ہورہا ہوں جس کی وجہ سے وہ غصہ میں آئے گا ۔یہ خواب آپ کے لئے تنبیہ ہے کہ اپنے کاروباری اور ذاتی معاملات پر غور کریں تاکہ ناچاقی اور فساد سے بچا جاسکے ۔واللہ اعلم الصواب ۔( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ systemtoday14@gmail.com)

مزید :

روشن کرنیں -