نوجوان خاتون پولیس آفیسر جس کے عشق میں ہزاروں مرد گرفتار ہوگئے

نوجوان خاتون پولیس آفیسر جس کے عشق میں ہزاروں مرد گرفتار ہوگئے
نوجوان خاتون پولیس آفیسر جس کے عشق میں ہزاروں مرد گرفتار ہوگئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے ایسے شعبوں کے لوگوں کو بھی شہرت پانے اور سٹار بننے کا موقع فراہم کر دیا ہے جن کے متعلق پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ اب اس برطانوی خاتون پولیس آفیسر ہی کو دیکھ لیں جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے سیلبرٹی بن چکی ہے اور اس نے ہزاروں مردوں کو اپنی محبت میں گرفتار کر رکھا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ آفیسر 27سالہ سرمین کینٹ مین ہیں جو گزشتہ 12سال سے میٹروپولیٹن پولیس میں ہیں۔وہ اپنی 12، 12گھنٹے طویل نوکری کے باوجود باقاعدگی سے جم جاتی ہیں اور وہاں اپنے ورزش کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر نے ہزاروں مردوں کو ان کا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ وہ جب بھی کوئی ویڈیو یا تصویر پوسٹ کرتی ہیں، کمنٹس میں مرد ان سے درخواست کرنے لگتے ہیں کہ ’آﺅ ہمیں گرفتار کر لو۔“رپورٹ کے مطابق شرمین نے 18سال کی عمر میں پولیس فورس جوائن کی۔سرمین کا کہنا ہے کہ ”میرے والد بھی پولیس میں تھے، میں انہی سے متاثر ہو کر اس پیشے میں آئی۔مجھے بارہ گھنٹے تک بھی ڈیوٹی پر رہنا پڑتا ہے اور اکثر رات کو تین بجے گھر واپس پہنچتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں جم لازمی جاتی ہوں۔

مزید : برطانیہ