کراچی: گیس سلنڈر کی دکان میں آگ ، قریبی عمارت بھی لپیٹ میں آگئی

کراچی: گیس سلنڈر کی دکان میں آگ ، قریبی عمارت بھی لپیٹ میں آگئی
کراچی: گیس سلنڈر کی دکان میں آگ ، قریبی عمارت بھی لپیٹ میں آگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹاور کے نزدیک سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی جس کی زد میں قریبی عمارت بھی آگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹاور کے نزدیک گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور قریبی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو آگ سے بچالیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...