تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح‘ مریضوں کا مطالبہ پورا 

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح‘ مریضوں کا مطالبہ ...

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصو صی توجہ دے رہے ہیں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بہتری لائی جار ہی ہے جدید آلات اور مشینری فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈائیلسزیونٹ کے قیام سے گردے کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولت میسر آئے گی۔جس سے انہیں ڈائیلسز کروانے کیلئے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

 دور دراز کا سفر طے نہیں کرنا پڑے گا جس سے وہ اخراجات سے بھی بچیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پرایم این اے اورنگ زیب خان کھچی، عالمگیرخان کھچی، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، اے سی میلسی منصور قاضی، ڈی ایس پی سعید انور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر عبدالمجیدبھٹی،مہر ظفر اقبال ایڈووکیٹ، حید رخان، ملک محمدحبیب، قیصر ممتاز خیر پوری، محمد جاوید خان جوئیہ، مہر سیف اللہ قہم، حافظ ممتاز احمد راں، زبیر خان جوئیہ، سید اظہر عباس بخاری، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ محمد خلیل، ہیڈ ماسٹر سعید احمد گلشن، محمد عرفان خان کھچی، ملک سجاد حسین زرگر، ڈاکٹر یاسر ممتاز، ڈاکٹر احمد فراز، ڈاکٹر محمد رہبر، شیخ منیر الدین، میاں شفیق احمد، میاں عدیل احمد، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، چوہدری عبد الصمد، میاں ندیم ممتاز اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مز یدکہاکہ ڈائیلسز یونٹ کا قیام اہلیان میلسی کا ایک درینہ مطالبہ تھا جو کہ پورا کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل میلسی 12لاکھ کی آبادی پرمشتمل ہے جس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں تحصیل میلسی میں ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جس میں فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر، صحت و صفائی اور تعلیم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بہت جلد ضلع وہاڑی کا دورہ کریں گے اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ بھی لیں گے اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ گردے کے مریض انتہائی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں ان کیلئے سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ٹی ایچ کیو میلسی میں ڈائیلسز یونٹ کا قیام ان مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گا اور ان کی مشکلات کم ہوں گی انہوں نے مزیدکہا کہ ڈاکٹرز محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ مریضوں کو بہتر انداز سے سہولیات فراہم کی جا سکیں اور شہریوں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پر اعتماد بحال ہو۔قبل ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے ایم این اے اورنگ زیب خان اور عالمگیر خان کھچی کے ہمراہ ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کیا ڈائیلسز یونٹ 6بیڈز اور 6مشینوں پر مشتمل ہے جسے جد ید آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

پورا 

مزید : ملتان صفحہ آخر