ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 8پوائنٹس سیل 

ملتان سمیت مختلف شہروں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 8پوائنٹس سیل 

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی فروخت، ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 8فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 4لاکھ11 ہزار 500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملاوٹ زدہ دودھ کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج کی بناء پربوبی مِلک شاپ،بسم اللہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 مِلک شاپ اور نیو داتا مِلک شاپ جبکہ  مظفرگڑھ میں عرفان مِلک شاپ کو سیل کر دیا۔اسی طرح جعلی لیبلنگ،زنگ آلود مشینری کے استعمال،حشرات کی موجودگی،لائسنس کی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر شاہ جی سویٹس اور شاہین بیکرز کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں لیہ،مظفر گڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،لائسنس نہ ہونے،غلط لیبلنگ،صفائی کے ناقص انتظامات پر مختار کریانہ سٹور اورمحمد فرقان ڈرنک کارنر کو سیل کیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپوراورملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 198,000 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 213,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹ زدہ دودھ،ناقص، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،حشرات زدہ مٹھائیاں،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کوتلف کیاگیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

سیل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...