واسا سی بی اے آج ریفرنڈم‘ دو یونینز آمنے سامنے‘ کانٹے دار مقابلہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) میں سی بی اے کیلئے ریفرنڈم آج ہوگا۔جس کیلئے انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔اس ضمن میں واسا ریفرنڈ م میں لیبر انصاف یونین کے غازی یونین میں ضم ہوجانے کے باعث آج دو یونینز میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ریفرنڈم میں غازی یونین چاند تارا کے انتخابی نشان جبکہ انصاف یونین فٹبال کے انتخابی نشان پر حصہ لے گی۔جبکہ 1450ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔غازی یونین کی جانب سے وحید رجوانہ صدر جبکہ عمر حیات(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)
جنرل سیکرٹری کی نشست پر جبکہ انصاف یونین کیجا نب سے اسحاق بشیر صدر جبکہ رانا زاہد ناصر نون سیکرٹری جنرل کی نشست پر ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں ریفرنڈم کیلئے پولنگ واسا ہیڈ کوآرٹر میں صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہے گی۔
مقابلہ